
قومی ہیروگولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیاگیا۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نےلاہورکےعلامہ اقبال ایئرپورٹ پر قومی ہیرو ارشد ندیم کا استقبال کیاانہوں فخرپاکستان کوگلدستہ پیش کیااور ہار پہنائے۔ڈی جی سپورٹس نے پنجاب کے عوام کی جانب سے ارشد ندیم کو خوش آمدید کہااس موقع پرپنجاب سپورٹس بورڈ کے مختلف عہدیداران بھی موجود تھے۔
ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے والوں کا جم غفیرامڈآیا۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری کاکہناتھاکانوجوانوں کے لیے ارشد ندیم رول ماڈل ہیں۔ارشد ندیم نے ثابت کردیا کہ محنت اور لگن سے ہر میدان میں کامیابی یقینی ہوتی ہے ۔کھیلوں کے میدانوں سے مسلسل خوشیاں سامنے آرہی ہیں ۔
خضرافضال چودھری کامزیدکہناتھاکہ ارشد ندیم کے نام پر میاں چنوں میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جارہا ہے ۔امید ہے کہ ارشد ندیم ایسے ہی مزید میڈلز پاکستان لائیں گے۔
صاحبزادہ فرحان نے بھارت کےابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
جولائی 30, 2026پاکستانی فٹ بال ٹیم پہلی بار فیفا کے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی
جولائی 30, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔













