قوم کوپاک فضائیہ کےشاہینوں کی جرات اوربہادری پرفخرہے،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ قوم کوپاک فضائیہ کےشاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورجرات وبہادری پرفخرہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےیوم فضائیہ پرپیغام جاری کیا۔جس میں وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آج پاک فضائیہ کے شاہینوں کے پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ 7ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا روشن باب ہے، پاک فضائیہ کے شاہین صفت پائلٹ ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں ایک منٹ میں5 بھارتی طیارے تباہ کر کے ریکارڈ بنا دیا۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ راشد منہاس شہید نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی داستان رقم کیں۔پاک فضائیہ کا ناقابل فراموش کردار دفاعی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات و بہادری پر فخر ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹیسٹ سیریز:بنگلہ دیش کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے پہنچ گئی
اگست 13, 2024 -
سونا پھر مہنگا ہو گیا
اپریل 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔