لائق طلبا کیلئے خوشخبری: وفاقی ملازمین کے بچوں کیلئے وظائف کا اعلان

0
12

لائق طلبا کیلئے بڑی خوشخبری، مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچوں کو وظائف دینے کا اعلان،وفاقی حکومت نے ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سال 2025-26کیلئے وظیفہ جات دینے کا اعلان کر دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے بچے جو مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، انہیں میرٹ کی بنیاد پر وظائف دیے جائیں گے۔
تعلیمی وظائف کیلئے فارمز اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، چوہدری رحمت علی کمیونٹی سنٹرجی سیون سے دفتری اوقات میں حاصل کیے جاسکتے ہیں۔یہ فارمز اسٹبلیشمنٹ ڈویژن ، بی بلاک کیفے ٹبریا ، کوہسار بلاک سے بھی 31اکتوبر 2025 تک حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

Leave a reply