لاس اینجلس آتشزدگی: امریکی تاریخ کی سب سےمہلک قدرتی آفت قرار

0
36

لاس اینجلس میں لگنےوالی آگ کو امریکی تاریخ کی سب سےمہلک قدرتی آفت قراردےدیاگیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق لاس اینجلس کےپہاڑی علاقوں میں آگ پرقابوپانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ہیوز،ویٹورا،پیلیسڈس اورایٹن کےعلاقوں میں77فیصدتک آگ پرقابوپالیاگیا،لاس اینجلس کاؤنٹی نےنئی آگ سےمتاثرہ کاسٹیک کےعلاقہ میں انخلاکےاحکامات کوکم کردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق لاس اینجلس آتشزدگی میں 38ہزار ایکڑ رقبہ اور15ہزاراملاک جل کرراکھ ہوگئیں،جس کےباعث معاشی نقصان کاتخمینہ 250بلین ڈالرسےزیادہ ہوگیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق 15ہزارملازمتیں ختم ہونےسے1.2ارب ڈالرکانقصان ہوا،2ہزارکمپنیوں کو1.2ارب ڈالرکانقصان ہوا،لاس اینجلس کی آگ امریکی تاریخ کی سب سےمہلک قدرتی آفت قراردےدی گئی۔

Leave a reply