لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان ،شیخ رشیدسمیت دیگرکوبری کردیاگیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادمیں لانگ مارچ توڑپھوڑکیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان،شیخ رشیداوراسدقیصرسمیت دیگرکےخلاف کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نےکی، جس میں اسدقیصراورشیخ رشیدعدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نےاسدقیصرودیگرکی درخواست بریت پردلائل مکمل ہونےکےبعدفیصلہ محفوظ کیا۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی، شیخ رشید، صداقت عباسی، فیصل جاوید اور علی نواز کو کیس سے بری کردیا۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید، اسد قیصر و دیگر کے خلاف 20 اگست 2022 کو تھانہ آبپارہ میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
احتجاج وہنگامہ آرائی :حکومت نےاہم فیصلہ کرلیا
دسمبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان نیوزی لینڈ سے میچ کیوں ہارا؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا
اپریل 22, 2024 -
تین صدیوں سےقائم دنیا کا قدیم ترین بک سٹور
جولائی 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔