لاپتہ افرادکیس:عدالت نےلاجربینچ تشکیل دیدیا

0
48

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل دے دیا ۔
جسٹس محسن اختر کیانی کے سربراہی میں لارجر بنچ تشکیل دیا گیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔
لارجر بنچ 30 جولائی سے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا ۔احمد فرہاد کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد کیسز کے لیے لارجر بنچ کی تشکیل تجویز کی تھی۔چیف جسٹس لاپتہ کیسز کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ میں شامل نہیں ۔

Leave a reply