سعودی عرب: آج بیس لاکھ سے زائد فرزندان توحید فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے میدان عرفات میں موجود ہیں، مسجد الحرام کے خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد خطبہ حج دے رہے ہیں۔
حج کا اہم رکن خطبہ حج آج میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں دیا جارہا ہے۔ دنیا بھر سے بیس لاکھ سے زائد عازمین خطبہ حج سننے کےلئے میدان عرفات میں موجود ہیں۔ یہ خطبہ دنیا کی پچاس زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ نشر کیاجارہا ہے۔
حجاج کرام آج سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی وادی مزدلفہ روانہ ہوں گے، جہاں پہنچ کر وہ مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کریں گے اور رمی کےلئے کنکریاں اکھٹی کریں گے۔
عازمین حج کو شدید گرمی سے بچانے کےلئے سعودی حکومت نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ فضا کو ٹھنڈا رکھنے کےلئے فواروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ پاکستان سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار مسلمان حج کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔