لاہوراورملتان کےعلاوہ پنجاب بھرکےسکول کھولنےکافیصلہ

0
26

فضائی آلودگی میں کمی کےباعث لاہوراورملتان ڈویژن کےعلاوہ پنجاب بھرکےتمام سرکاری ونجی سکول کھولنےکافیصلہ کرلیاگیا۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی سے پنجاب میں سموگ کی صورت حال بہتر ہو گئی،وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیاگیاہے،انسانی زندگیوں کو نقصان سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کئے گئے، بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے لیکن ان کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب حکومت کےنوٹیفکیشن کےمطابق سکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھیلیں گے، تمام طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے، آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی،جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ ٹریفک کا رش زیادہ نہ ہو۔
ماحولیاتی ماہرین کاکہناہےکہ بالائی علاقوں میں بارش برسنے سے پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں فضا کا معیار بہتر ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزیدکہاگیاکہ سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نےحکومتی اقدامات میں تعاون پرعوام کاشکر یہ اداکیااورپنجاب حکومت کے تمام اداروں، ای پی اے، پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عملے کو شاباش دی۔

Leave a reply