لاہورمیں جلسہ کےلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےاہم ہدایت کردی۔
لاہورمیں تحریک انصاف کا21ستمبرکوجلسہ ہےجس میں شرکت کرنےکےلئے پی ٹی آئی کی طرف سےحکمت عملی تیارکی جارہی ہے۔
لاہورمیں جلسےکےحوالےسےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز اور رہنماؤں نےبھرپورشرکت کی۔
ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےہدایت جاری کی کےہرحلقےسے500کارکن لےکرآئیں،تمام قافلےصوابی میں جمع ہوں گے جبکہ مرکزی قافلےکی قیادت علی امین خودکریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے ہر صورت جلسہ گاہ پہنچنے کے بھی احکامات ہیں۔وزیراعلیٰ گنڈاپور نے آنسو گیس، لاٹھی چارچ سے بچاؤ کا سامان بھی ساتھ رکھنے پر زور دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رکاوٹیں دور کرنے کے لیے ہیوی مشینری کا استعمال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلسے میں شرکت کر نےوالےکارکنوں کوخوراک مہیاکرنےکی ذمہ داری متعلقہ اراکین کی ہوگی۔جبکہ تمام وزراء اور اراکین اسمبلی ویڈیو بیانات بھی جاری کریں گے۔خیبر پختونخوا سے 30 ہزار سے زیادہ کارکنان کی جلسہ میں شرکت کی کوشش کی جائے گی۔
جلسے کیلئے 21 تاریخ کو خیبر پختونخوا سے قافلے پنجاب کی طرف روانہ ہوں گے۔
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایک بارپھرسونےکی قیمت میں بڑااضافہ
ستمبر 16, 2024 -
26ویں آئینی ترمیم کامعاملہ:بلاول بھٹوکی مولاناسےاہم ملاقات
اکتوبر 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔