لاہورسمیت مختلف اضلاع میں سموگ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرکارروئیاں جاری

0
41

پنجاب پولیس کی لاہورسمیت صوبےکےمختلف اضلاع میں سموگ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرکارروئیاں جاری ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کےمطابق سموگ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 14 مقدمات درج جبکہ ملزمان گرفتار بھی ہوئے،سموگ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر115افرادپر10لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔فصلوں کی باقیات جلانےکی 13خلاف ورزیاں ہوئیں،دوسری جانب زیادہ دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کی 86خلاف ورزیاں ہوئیں۔
ترجمان پولیس کاکہناہےکہ صنعتی سرگرمیوں کی5اوراینٹوں کےبھٹوں کی 10خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،رواں سال پنجاب میں سموگ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرایک ہزار642مقدمات درج کئےگئے۔رواں سال پنجاب میں سموگ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرایک ہزار571افرادگرفتار ہوئے،سموگ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 60ہزار 275افراد کو 15 کروڑروپے کے جرمانےعائد کئےگئے۔
دوسری جانب آئی جی پنجا ب ڈاکٹر عثمان انورنے سموگ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پرکارروائیاں تیزکرنےکی ہدایت کردی۔

Leave a reply