
لاہورسمیت پنجاب بھرمیں دھندکاراج ،موٹروےمختلف مقامات سےٹریفک کےلئے بندجبکہ ٹرین اورفلائٹ آپریشن بھی متاثرہوا۔
ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمدکےمطابق موٹروےایم2لاہورسےکوٹ مومن تک دھندکےباعث بند جبکہ لاہورسےعبدالحکیم تک موٹروےایم3پر دھندکےباعث ٹریفک معطل رہی،موٹروےایم4پنڈی بھٹیاں سےعبدالحکیم تک بند،موٹروےایم5پررحیم یارخان سےروہڑی تک دھندکےباعث ٹریفک کانظام معطل اورلاہورسیالکوٹ موٹروےایم11بھی دھندکےباعث بندرہی ۔
ترجمان موٹروےپولیس کاکہناہےکہ حدنگاہ میں بہتری کےباعث موٹروے پرٹریفک بجال کردی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہےکہ آئی جی موٹروےراجہ رفعت مختار کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی لین وائلیشن کے خلاف مہم جاری ہے ،دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے،روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں ،موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ۔
سید عمران احمد کامزیدکہناہےکہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہورمیں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر رہا، رن وے کے اطراف میں حد نگاہ 150 میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
دھند کی وجہ سے جدہ سے آنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 738 کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی اور طیارے کا رخ اسلام آباد ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔
اُدھرپنجاب بھرمیں دھندکی شدت کےباعث اندورن ملک ٹرینوں کانظام بھی بُری طرح متاثرہوا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم کی نوشکی واقعہ کی شدید مذمت,واقعہ کی رپورٹ کرلی
اپریل 13, 2024 -
پیرن نیشنل پارک جنوب مغربی بلغاریہ کے خوبصورت چہرہ –
مئی 31, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔