
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بادل برسنےسے نشیبی علاقےزیرآب آگئےجبکہ بارش کی وجہ سےحبس کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
لاہور شہرمیں مال روڈ،جیل روڈ،مغلپورہ،فتح گڑھ،تاجپورہ،کینال بینک اورہربنس پورہ میں بادل برسےجبکہ گارڈن ٹاؤن،گلبرگ،فردوس مارکیٹ،کلمہ چوک اور فالکن سوسائٹی میں بارش ہوئی اُدھرگڑھی شاہو،قذافی سٹیڈیم ،فیروزپورروڈ، کینال روڈ،ٹاؤن شپ اورلکشمی چوک میں بھی بادلوں نےرنگ جمایا۔
ملک بھر میں مون سون کا شدید سلسلہ جاری ہے، لاہور، ملتان، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، بہاولپور اور لیہ سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے تیز بارشیں ہوئیں۔جبکہ آج اسلام آباد ،پنجاب ،خیبر پختو نخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےلاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیدیا۔
واسا، پی ڈی ایم اے،لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کردی۔انتظامیہ اور واسا کے افسروں کو فیلڈ میں خود نگرانی کرنے کا حکم دیدیا۔کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کو ٹریفک پلان جاری کرنے اور شہریوں کو بروقت متبادل راستوں سے آگاہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بارش کا پانی کھڑا رہنے سے عوام کو ہونے والی دشواری کا بروقت ازالہ کیا جائے۔
ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
جولائی 8, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔