لاہورسمیت پنجاب کے4اضلاع میں سموگ پابندیوں میں مزیدنرمی

0
56

پنجاب حکومت نےلاہورسمیت صوبےکے4اضلاع میں سموگ پابندیوں میں مزیدنرمی کردی۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
ائیرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کےباعث ڈی جی ماحولیات پنجاب ڈاکٹرعمران حامدشیخ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق لاہورسمیت4اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دےدی گئی،زگ زیگ ٹیکنالوجی پربھٹےکام کرسکیں گے،سرکاری ونجی دفاترکو 100فیصد عملےکےساتھ کام کرنےکی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزیدکہاگیاکہ ہیوی ٹریفک پیرسےجمعرات لاہورشہرمیں  داخل ہوسکےگی،جمعہ سےاتوارتک ہیوی ٹریفک کوداخلےکی اجازت نہیں ہوگی،فیصلے کا اطلاق لاہور،گوجرانوالہ،ملتان اورفیصل آبادپرہوگا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق دکانیں،مارکیٹس اورشاپنگ مال رات8بجےبندکرنےکافیصلہ برقرارہے،ریسٹورنٹس کاان ڈور،آؤٹ ڈورڈائننگ 10بجےتک ہوگا۔

Leave a reply