
صوبائی دارالحکومت لاہوراورگردونواح میں موسلادھاربارش سےجل تھل ایک ہوگیا،نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔پانی گھروں میں داخل ہونےسےشہریوں کومشکلات کاسامنا۔
شہرمیں اعلیٰ الصبح شروع ہونےوالی بارش سےجل تھل ایک ہوگیا،بارش سےنشیبی علاقےزیرآب آنے سےدفاترکوجانےوالے لوگوں کی گاڑیاں اوربائیکس سڑکوں پربندہوگئیں جس کےباعث شہریوں کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑا۔
شہرکےکئی علاقوں میں موسلادھاربارش سےموسم خوشگوارہوگیاجبکہ بادل برسنےسےحبس کی شدت میں بھی کمی ہوگئی۔ مغلپورہ،فتح گڑھ،تاجپورہ،کینال بینک،کینٹ، مال روڈ،جیل روڈ، اورہربنس پورہ میں بادل برسے جبکہ گارڈن ٹاؤن، گلبرگ،فردوس مارکیٹ،کلمہ چوک اور فالکن سوسائٹی میں بارش ہوئی اُدھر گڑھی شاہو،قذافی سٹیڈیم ،فیروزپورروڈ، کینال روڈ،ٹاؤن شپ اورلکشمی چوک میں بھی بادل جم کربرسے۔
وحدت،روڈ،علامہ اقبال ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،مسلم ٹاؤن، ٹھوکرنیازبیگ، ساندہ، مزنگ، اسلام پورہ،چوبرجی، ملتان روڈاورواپڈٹاؤن میں بھی موسلادھاربارش ہوئی۔
ایم ڈی واساغفران احمدبارش کےساتھ ہی فیلڈمیں متحرک ہوگئےاورنکاسی آب کامعائنہ کیا،اُنہوں نےگلبرگ اور کلمہ چوک انڈرپاس ڈسپوزل سٹیشن کادورہ کیا۔
ایم ڈی واسانےہدایت کی کےتمام ڈسپوزل سٹیشنزکوفل کپیسٹی پرچلائےجائے ۔جبکہ اُنہوں نےتمام شاہراہوں اورانڈرپاسزکوکلیئررکھنےکی ہدایت بھی کی۔ایم ڈی واسانےنکاسی آب آپریشن کومزیدتیزکرنےکی ہدایت کی۔
لاہورشہرمیں سب سےزیادہ بارش لکشمی چوک میں100ملی میٹرریکاڈرکی گئی جبکہ نشترٹاؤن میں70ملی میٹراورچوک ناخدامیں 30ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔ شہربھرمیں اب تک ایوریج بارش41.1ملی میٹرریکارڈکی گئی ہے۔
پنجاب کےدیگرشہروں میں بھی بادل برسےکامونکی اورقصورمیں موسلادھاربارش ہونےسےگرمی کازورٹوٹ گیااورموسم خوشگوارہوگیا۔ چونیاں،چھانگامانگا اور گردونواح میں تیزبارش ہونےسےکئی علاقوں میں بجلی کانظام معطل ہونے سے شہریوں کومشکلات کاسامناکرناپڑا۔
اُدھرسیون شریف اورگردونواح میں موسلادھاربارش ہونےسےمتعددفیدرٹرپ کرگئے۔شر قپورشہر اور گردونواح میں بارش ہونےسےگرمی کازور ٹوٹ گیااورموسم خوشگوارہوگیا۔حافظ آباد،پھول نگر اور بصیرپورمیں بارش ہوئی۔
پائیدارمعاشی ترقی کےہدف کےحصول کیلئےپرعزم ہیں،محمداورنگزیب
جولائی 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
موسیقار ذوالفقار علی عطرےدل کادورہ پڑنےسےچل بسے
جنوری 17, 2025 -
امریکہ:آتشزدگی سےبڑی تباہی ،27افرادہلاک،متعددلاپتہ
جنوری 18, 2025 -
یکم اکتوبرسےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاامکان
ستمبر 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔