لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش سےنشیبی علاقےزیرآب آگئے،بارش کےباعث موسم خوشگوارہوگیاگرمی کازورٹوٹ گیابادل برستےہی لیسکوکاترسیلی نظام بیٹھ گیا۔
شہرکےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش سےسڑکیں اورگلیاں ندی نالوں کامنظرپیش کرنےلگیں۔نشیبی علاقےزیرآب آگئے،بارش شروع ہوتےہی انتظامیہ حرکت میں آگئی ۔محکمہ موسمیات نےآئندہ24گھنٹوں میں وقفےوقفےسےبارش کاسلسلہ جاری رہنےکی پیشگوئی کردی۔
سول سیکرٹریٹ اورملحقہ علاقوں میں تیزبارش سےجل تھل ایک ہوگیا۔کرشن نگر،ساندہ روڈ،نیلی بارمیں بھی تیزبارش ہوئی ،جیل روڈ،مال روڈ،کینال روڈ،گڑھی شاہو،کلمہ چوک ،ائیرپورٹ،لکشمی چوک،مغلپورہ،تاجپورہ میں بادل جم کربرسیں۔نشترٹاؤن،چوک ناخدا،پانی والاتالاب،فرخ آباد،گلشن راوی،اقبال ٹاؤن،سمن آباد،جوہرٹاؤن،قرطبہ چوک میں بھی بادلوں نےرنگ جمایا۔
اب تک شہرمیں سب سےزیادہ بارش لکشمی چوک 55ملی میٹر ریکارڈکی گئی،پانی والاتالاب37،اپرمال36، اُس کےبعدتاجپورہ35،گلشن راو ی میں بھی35،سمن آباد30،چوک ناخدا27ملی میٹربارش ر یکارڈکی گئی۔
نشترٹاؤن26،مغلپورہ25،قرطبہ چوک22ملی میٹربارش جبکہ اقبال ٹاؤن15،فرخ آباد12اورجوہرٹاؤن میں 1ملی میٹربارش ہوئی۔
بادل برستےہی لیسکو کےمتعددفیڈرٹرپ کرگئے،جس کےباعث شہرکےکئی علاقوں سےبجلی غائب ہوگئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پرایم ڈی واساغفران احمدنےواسالاہورکومتحرک رہنےکی ہدایات کردیں۔
ایم ڈی واساغفران احمدکاکہناہےکہ مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں، تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے ۔ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات۔تمام انڈر پاسز اور شاہراہوں کو کلیئر رکھنے کی ہدایات دیں۔
دوسری جانب بارش کےباعث ڈی سی لاہورسیدموسیٰ رضانےتمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا،اسسٹنٹ کمشنرز، ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈی سی لاہورسیدموسیٰ رضاکاکہناہےکہ سورنگ اور نشیبی پوائنٹس کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔کہیں بھی بارشی پانی کھڑا ہوتو فوری نکالا جائے۔ایل ڈبلیو ایم سی بارش کے بعد اہم شاہراہوں اور گلی، محلوں سے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔شہری بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔شہری دیواروں اور درختوں کے نیچے سے ہو کر نہ گزریں۔
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔