لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں بارش:جل تھل ایک ہوگیا

0
38

لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں بارش سےجل تھل ایک ہوگیانشیبی علاقےزیرآب آگئےبارش کےباعث گرمی کازورٹوٹ گیاموسم خوشگوارہوگیا۔
شہرمیں رات سےشروع ہونےوالی موسلادھار بارش کاسلسلہ وقفےوقفے سےجاری ہے،بارش سےنشیبی علاقےزیرآب آگئے۔بادل برستےہی لیسکوکاترسیلی نظام بیٹھ گیامتعددفیڈرزٹرپ کرگئے۔بارش کےباعث گرمی میں کمی ہونےسےجہاں لوگوں میں خوشی کی لہردوڑی وہی لوگ بارشی پانی سےپریشان بھی ہوئے۔
علامہ اقبال ٹاون ، سکیم موڑ ، سبزہ زار ، ملتان روڈ ، اعوان ٹاون کے علاقے میں بارش ہوئی،گڑی شاہو،  کنال روڈ، ڈیوس روڈ، گارڈن ٹاون، جوہر ٹاؤن، اور دیگر علاقوں میں بادل جم کےبرسیں۔ اس کے علاوہ کینال روڈ ،برکت مارکیٹ ،کلمہ چوک ، گلبرگ ، جیل روڈ ،ڈاکٹر ہسپتال ،پنڈی سٹاپ،جوہر ٹاون ،ٹھوکر نیاز بیگ میں موسلادھار بارش ہوئی۔محکمہ موسیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔
دوسری جانب شدید بارش کےپانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےنوٹس لے لیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نےمتعلقہ حکام کو فوری طور پر نکاسی آب مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز کو نکاسی آب آپریشن کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی، اپنے بیان میں کہا لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بارشوں کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنا ئی جائے۔
سڑکوں بازاروں ، گلی محلوں میں کھڑے پانی کی نکاسی کا آپریشن جلد مکمل کیا جائے، عوام کو کسی بھی قسم کی دقت نہ اٹھانی پڑے، بارش کے دوران عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسر اور اہلکار قابل تحسین ہیں۔
علاوہ ازیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 2 روز ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور،سیالکوٹ،نارووال میں تیز بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،دریائے چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلابی ریلے متوقع ہیں،سیلابی ریلے مقامی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا باعث بن سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان،بہاولپور اور ملتان میں بھی بارشیں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں پہاڑی طوفان کا خطرہ ہو سکتا ہے، قلات،زیارت،ژوب اور کوئٹہ میں بھی تیز بارش  کا امکان ہے اس کے علاوہ نواب شاہ اور سکھر میں چند مقامات پر اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔

Leave a reply