لاہور:مختلف علاقوں میں بارش سےجل تھل ایک ہوگیا

0
51

لاہورشہرمیں ہونےوالی بارش سےجل تھل ایک ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔
شہرمیں اعلیٰ الصبح شروع ہونےوالی بارش نےحکومت اورانتظامیہ کی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگادیاہے۔شہر میں بارش نےملی میٹر میں تھری سینچری کراس کر لی۔بارش کےباعث نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔شہر کی اہم شاہراہیں اور گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگےجس کےباعث شہری گھروں میں محصورہوکررہےگئے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہرمیں اب تک سب سے زیادہ بارش تاجپورہ کے علاقے میں 315 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، لکشمی چوک 170 ملی میٹر ، نشتر ٹاون 162 ملی میٹر ،چوک ناخدا 155 ملی میٹر ، سمن آباد 153 ملی میٹر،اقبال ٹاون 152 ملی میٹر،قرطبہ چوک 152 ملی میٹر ،پانی والا تالاب 151 ملی میٹر ،مغلپورہ 145 ملی میٹر ، اپر مال 130 ملی میٹر ، جوہر ٹاون 109 ملی میٹرریکارڈ کی گئی،جبکہ گلبرگ 105 ملی میٹر، ائیرپورٹ کے علاقے 86 ملی میٹر ، جیل روڈ 69 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا تیسرا سپیل سات روز تک جاری رہے گا ، جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش جاری رہے گی۔
مون سون کےتیسرےسپیل نےلاہورمیں بارش کا 30سالہ ریکارڈتوڑدیا۔ موسلا دھار بارش سے شہر میں پانی پانی ہو گیا ۔نشیبی علاقے ڈوب گئے۔بارش میں لیسکو کا ترسیلی نظام بھی بیٹھ گیا۔330 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔شہرکےمتعددعلاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔
دوسری جانب بارش کےباعث خراب موسم کی وجہ سےسول ایوی ایشن اتھارٹی نےچھوٹےطیاروں کووارننگ جاری کردی۔ جبکہ بیرون ملک آنے جانے والی 16پروازیں منسوخ اور 10تاخیر کا شکار ہوئیں۔

 

Leave a reply