پنجاب حکومت نےلاہورمیں بھی دفعہ 144نافذکردی،محکمہ داخلہ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق شہرمیں 3اکتوبر سے 8اکتوبر تک دفعہ 144نافذہوگئی،6دنوں کےلئےلاہورمیں ہرقسم کےسیاسی اجتماعات، دھرنوں،جلسوں،مظاہروں،احتجاج اورایسی دیگرتمام سرگرمیوں پرمکمل پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کے لیے آسان ٹارگٹ ہو سکتا ہے لہٰذا دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل پنجاب کے دیگر اضلاع فیصل آباد، بہاولپور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اورجھنگ میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے بھی 5 اکتوبر کو مینار پاکستان لاہور پر احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
پنجاب حکومت نے صوبائی اسمبلی میں ایک ترمیمی بل پیش کیا ہے جس کے تحت دفعہ 144 کو کم از کم 3 ماہ کے لیے نافذ کرنے کی اجازت دی گئی ہے، یہ نوآبادیاتی دور کا قانون ہے اور عوامی اجتماعات پر پابندی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔