اسلام آبادسمیت ملک کےمختلف شہروں میں بارش

0
21

وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورراولپنڈی میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا،جڑواں شہروں بارش سےنشیبی علاقےزیرآب آگئےجس کےباعث دونوں شہروں میں رین ایمرجنسی نافذکردی گئی۔لاہورمیں بھی کہیں ہلکی کہیں تیزبارش سےگرمی کازور ٹوٹ گیا۔
لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں بارش سےگرمی کازورٹوٹ گیاگرمی سےپریشان شہریوں کےمرجھائےچہرےکھل اٹھے۔بارش کےباعث نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
لاہور میں تاحال سب سے زیادہ قرطبہ چوک کے علاقے میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،فرخ آباد ، پانی والا تالاب 20 , 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جیل روڈ 4.5 ، ایئر پورٹ کے علاقے میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔
لکشمی چوک 21 ملی میٹر ، اپر مال 16 ملی میٹر ، مغلپورہ 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،تاجپورہ 17 ملی میٹر ، نشتر 5 ملی میٹر ، چوک ناخدا 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،گلشن راوی 13 ملی میٹر ، سمن آباد 2 ملی میٹر ، گلبرگ دو ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔
بارش اورآندھی سےلاہورشہرکےمتعددفیڈرزٹرپ کرگئےجبکہ بارش کےباعث انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورراولپنڈی میں 44ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی جس کےباعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلندہونےلگی۔
ادھر ایبٹ آباد، مالاکنڈ، بٹ گرام اور مظفرآباد میں موسلا دھاربارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے جبکہ پشاور، اٹک، صوابی، ہری پور، شانگلہ اور اٹک میں بھی بھرپور بادل برسے۔
شہرقائدمیں بھی بارش ہونےسےمختلف علاقوں میں بارش کاپانی جمع ہوگیا۔ نیا ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، شارع فیصل پر تیز بارش، سرجانی، گلشن حدید، گلشن معمار، کیماڑی میں بھی بادل جم کر برسے ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں آج سے 15 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج سے بحیرہ عرب سےمون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی، کل سے 15جولائی کےدوران کے پی اورجی بی میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ 12 سے 14 جولائی کے دوران بلوچستان میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

 

 

Leave a reply