لاہورمیں 5نئی تحصیلوں کےقیام کی سمری وزیراعلیٰ کوارسال

0
43

لاہورمیں پانچ نئی تحصیلوں کی سمر ی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال  کردی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب لاہورکی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری صوبائی کابینہ سےلیں گئیں۔ پانچ تحصیلوں کی منظوری صوبائی کابینہ سے لی جائے گی ۔صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد نئی پانچ تحصیلوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
لاہور کی پانچ تحصیلوں میں واہگہ، جلو ،شاہدرہ ،نیاز بیگ اور تحصیل نشتر شامل ہیں ۔پانچ نئی تحصیلوں کے قیام سے لاہور تحصیلوں کی کل تعداد دس ہوجائے گی۔لاہور سٹی، رائے ونڈ ،ماڈل ٹاؤن، کینٹ اور شالیمار تحصیلیں پہلے ہی موجود ہیں۔
پنجاب حکومت نے پانچ نئی تحصیلوں کے لیے اسسٹنٹ کمشنرزکو بھی ڈی سی لاہور کی ڈسپوزل پرتعینات کردیا۔ پانچ نئے اسسٹنٹ کمشنرز کو موجودہ تحصیلوں میں تربیت کا عمل جاری ہے۔

Leave a reply