لاہور:نئی الیکٹرک بس سروس ”الیکڑو“ کا کرایہ اور روٹس کیا ہوں گے؟

0
6

مسافروں کیلئے خوشخبری،لاہور میں چلنے والی نئی الیکٹرک بس سروس ”الیکڑو“ کا کرایہ اور روٹس کیا ہوں گے؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
لاہور میں اپنی نوعیت کی پہلی الیکٹرک بس سروس ”الیکٹرو“ کا آغاز کر دیا گیا، جو شہر کے مختلف اہم مقامات پر سفری سہولت فراہم کرے گی۔ یہ سروس لاہور ریلوے سٹیشن سے گرین ٹاؤن تک چلائی جائے گی۔ اس روٹ پر چلنے والی 27 بسوں کیلئےتقریباً 98 بس سٹاپس کی تعمیر جاری ہے۔الیکٹروبس سروس کے روٹ میں حاجی کیمپ، پولیس لائن، شملہ پہاڑی، مسلم لیگ ہاؤس، کلب چوک، گورنر ہاؤس، باغ جناح اور چڑیا گھر شامل ہیں۔
دیگر اہم سٹاپس میں چیئرنگ کراس، گنگا رام ہسپتال، وارث روڈ، عابد مارکیٹ، مزنگ، شمع، اچھرہ، فاضلیہ کالونی، رحمان پورہ، اچھرہ پل، پنجاب کالج اور نیو گارڈن ٹاؤن شامل ہیں۔ یہ بس کنال روڈ سے ہوتے ہوئے اکبر چوک، ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن پہنچے گی ۔
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نےالیکٹرو بس کا کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا ہے، جبکہ روزانہ 17 ہزار افراد کے اس سہولت سے مستفید ہونے کی توقع ہے۔ طلبا اور خصوصی افراد کے لئےیہ سروس مفت فراہم کی جائے گی۔
بس سروس میں مسافروں کی سہولت کیلئے فری وائی فائی، موبائل چارجنگ پورٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

Leave a reply