ناحق جیل میں قید وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی جھوٹے، جعلی اور من گھڑت مقدمات میں گرفتاری

0
90

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) لاہورپولیس نے تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتارکرلیا

اڈیالہ جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی، پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق لاہورپولیس کی خصوصی ٹیم شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے اڈیالہ جیل پہنچی, تفتیشی ٹیم نے عدالت سےملزم شاہ محمود قریشی کو لاہورمنتقل کرنے کی اجازت مانگی۔

عدالت نے سکیورٹی خدشات کےباعث شاہ محمود قریشی کو لاہورمنتقل کرنے سے منع کردیا، تفتیشی ٹیم کی استدعا پرمعزز جج نے شاہ محمود قریشی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

لاہورپولیس کی ٹیم نے ملزم شاہ محمود قریشی سےاڈیالہ جیل میں ہی بیان ریکارڈ کیا، شاہ محمود قریشی ویڈیو لنک کےذریعے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہونگے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردِعمل کا اظہار، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی کسی بھی مقدّمے میں گرفتاری کا کوئی جواز موجود نہیں، جن مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی گرفتاری ڈالی گئی ان تمام مقدمات میں عدالت نے انہیں ضمانت دے رکھی ہے،

سائفر مقدمے کا ردّی کی ٹوکری کی نذر ہونا یقینی ہے چنانچہ عدالتی فیصلے کو عملاً غیرمؤثر کرکے انہیں قید میں رکھنے کیلئے قانون کی پھر سے دھجیاں اڑائی گئی ہیں، شاہ محمود قریشی کو عمران خان کے نظریے پر جم کر کھڑا رہنے کی سزا دی جا رہی ہے، ترجمان تحریک انصاف

جھوٹے، جعلی اور من گھڑت مقدّمات میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو جیل میں رکھنا مشکل ہورہا ہے تو لاقانونیت کی نئی حدوں کو چھوا جارہا ہے، ترجمان تحریک انصاف، اس ظالمانہ حرکت کے خلاف ہر ممکن کارروائی کریں گے اور اپنے بےگناہ قائدین، کارکنان کو جیلوں سے آزاد کروائیں گے۔

Leave a reply