لاہورکےمتعددعلاقوں میں موسلادھاربارش،جل تھل ایک ہوگیا

0
1

صوبائی دارالحکومت لاہور شہر کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،تیزبارش کےباعث نشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
باغوں کےشہرلاہورمیں وقفےوقفےسےبارش کاسلسلہ جاری ہے،جس سےگرمی اورحبس کی شدت میں کمی آگئی ہے، شہرکےمختلف علاقوں میں لارنس روڈ،وارث روڈ،چائنہ چوک ،مال روڈپرموسلادھابارش ہوئی، جبکہ جیل روڈ، فیروز پورروڈ، مسلم ٹاؤن موڑ ،گارڈن ٹاؤن،گلبرگ،فالکن سوسائٹی ،فردوس مارکٹ اور لبرٹی میں بھی بادل جم کر برسے۔
تاجپورہ،کینال روڈ،ہربنس پورہ ،مغلپورہ میں بارش ہوئی جبکہ جوہرٹاؤن، باغبانپورہ ،دھرمپورہ،ملک پارک، لاہورہائیکورٹ اورگردونواح میں بھی بادلوں نےرنگ جمایا۔
کلمہ چوک ،اچھرہ،اقبال ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،کوٹ لکھپت اورگردونواح میں ہلکی بارش ہوئی،اُدھروحدت روڈ، کریم بلاک،ٹھوکرنیازبیگ اورگردونواح میں تیزبارش ہوئی۔
بارش کےباعث نشیبی علاقےزیرآب آگئے،جس سےشہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نےآئندہ24گھنٹوں کےدوران وقفےوقفےسےمزیدبارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Leave a reply