لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوارہوگیا

0
2

صوبائی دارالحکومت لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا شہریوں  کے مرجھائےچہرےکھل اُٹھے۔
باغوں کےشہرلاہورمیں اعلیٰ الصبح شروع ہونےوالی بارش سےگرمی اورحبس کی شدت میں کمی آگئی، شہرکےمختلف علاقوں میں لارنس روڈ،وارث روڈ،چائنہ چوک ،مال روڈپربارش ہوئی،جیل روڈ، فیروز پورروڈ،مسلم ٹاؤن موڑ ،گارڈن ٹاؤن،گلبرگ،فالکن سوسائٹی ،فردوس مارکٹ،لبرٹی میں بھی بادل برسے۔
تاجپورہ،کینال روڈ،ہربنس پورہ ،مغلپورہ میں بارش ہوئی جبکہ جوہرٹاؤن، باغبانپورہ،دھرمپورہ،ملک پارک، لاہورہائیکورٹ اورگردونواح میں بھی بادلوں نےرنگ جمایا۔
کلمہ چوک ،اچھرہ،اقبال ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،کوٹ لکھپت اورگردونواح میں ہلکی بارش ہوئی،اُدھروحدت روڈ، کریم بلاک،ٹھوکرنیازبیگ اورگردونواح میں بونداباندی ہوئی۔

Leave a reply