لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش سےگرمی کازورٹوٹ گیاگرمی سےشہریوں کےمرجھائےچہرےکھل اٹھے،بادل برستےہی لیسکوکاترسیلی نظام بیٹھےگیا۔
شہرمیں اعلیٰ الصبح شروع ہونےوالی بارش سےگرمی میں نمایاں کمی آئی اورحبس میں بھی کمی آئی ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں وقفےوقفےسے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔
اب تک سب سے زیادہ بارش گلشن راوی کے علاقے میں 47 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، اقبال ٹاون 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ،پانی والا تالاب 30 ،لکشمی 28 ،نشتر ٹاون 27 ،قرطبہ چوک کے علاقے میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سمن آباد 25 ،جوہر ٹاون 25 ،چوک ناخدا 23 ملی میٹر بارش ریکارڈ، فرخ آباد 23 ملی میٹر ،جیل روڈ 12 ،گلبرگ 7 ،مغلپورہ 7 ،اپر مال 6 ملی میٹر بارش ریکارڈجبکہ تاجپورہ 3 اور ائیرپورٹ 2ملی میٹربارش ریکاڈکی گئی۔
دوسری جانب لاہور شہرمیں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثرہوا، 100 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔ فرسٹ سرکل میں 17جبکہ سیکنڈ سرکل میں 19فیڈز ٹرپ ہوئے ہیں ، تھرڈ سرکل میں 11جبکہ فورتھ سرکل میں 6فیڈز ٹرپ ہوئے ہیں۔ ففتھ سرکل میں 11جبکہ چھٹے سرکل میں 7فیڈز ٹرپ ہوئے ہیں ۔ ساتویں سرکل میں 10جبکہ آٹھویں سرکل میں 13فیڈز ٹرپ ہوئے ہیں ۔
فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث شہرکےکئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئےتھےجس میں سےکچھ علاقوں میں بجلی بحال کچھ ابھی بھی بحالی کاکام جاری ہے۔ بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان لیسکوکاکہناہےکہ لیسکو فیلڈ سٹاف کی جانب سے بجلی بحالی کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے۔ لیسکو فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ موسم کی خرابی کے پیش نظر لیسکو انتظامیہ کی معزز صارفین سے تعاون کی اپیل ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے تمام سرکل اور ڈویژن میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بجلی کی بندش سے شہریوں کو پیش آنیوالی مشکلات پر لیسکو انتظامیہ معذرت خواہ ہے۔
ادھرشہرمیں بارش کےباعث ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نےالرٹ جاری کردیاہے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے شہر میں ہونے والی بارشوں کے باعث تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔ایم سی ایل، واسا ، ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ میں متحرک رہیں۔واسا حکام کو بذریعہ مشینری بارشی پانی کو فوری نکالنے کی ہدایت کردی گئی۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کاکہناہےکہ نشیبی علاقوں میں جہاں کہیں بھی بارشی پانی کھڑا ہو، فوری نکالا جائے۔سورنگ پوائنٹس پر خصوصی توجہ دی جائے۔شہر کے 21 نشیبی پوائنٹس سے فوری بارشی پانی نکالنے کی ہدایت ۔
ڈی سی نے لکشمی چوک، کوپر روڈ، اے جی آفس، جی پی او چوک، نیلا گنبد، سپریم کورٹ، چوبرجی چوک، وارث روڈ، قرطبہ چوک سے نکاسی آب یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
رافعہ حیدرکاکہناتھاکہ ایم سی ایل، واسا کیمپس مکمل طور پر فعال رکھیں۔ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔پی ایچ اے بارش میں سڑکوں پر گرنے والے درختوں کو فوری طور پر ہٹائیں۔شہری بجلی کی تاروں، کھمبوں سے دور رہیں۔ درختوں اور دیواروں کے نیچے سے ہو کر نہ گزریں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سولرکس کوملےگا؟حکومت نےطریقہ کارواضح کردیا
جولائی 10, 2024 -
سیٹیلائٹ ڈیجیٹل پاکستان کا اہم سنگ,میل عبور
مئی 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔