لاہورکےکئی علاقوں میں موسلادھار بارش ،جل تھل ایک ہوگیا

0
3

صوبائی دارالحکومت لاہورکےکئی علاقوں میں موسلادھاربارش سےجل تھل ایک ہوگیا،بارش سےنشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں بادل برسنےسےموسم خوشگوارہوگیاجبکہ بارش سے گرمی شدت اورحبس میں کمی ہوگئی۔بارش سےسڑکوں اورگلی محلوں میں پانی جمع ہونےسےشہریوں کومشکلات کاسامنا۔
مغلپورہ،فتح گڑھ،تاجپورہ،کینال بینک،کینٹ، مال روڈ،جیل روڈ، اورہربنس پورہ میں بادل برسے جبکہ گارڈن ٹاؤن، گلبرگ،فردوس مارکیٹ،کلمہ چوک اور فالکن سوسائٹی میں بارش ہوئی اُدھر گڑھی شاہو،قذافی سٹیڈیم ،فیروزپورروڈ، کینال روڈ،ٹاؤن شپ اورلکشمی چوک میں بھی بادل جم کربرسے۔
وحدت،روڈ،علامہ اقبال ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن،مسلم ٹاؤن، ٹھوکرنیازبیگ، ساندہ، مزنگ، اسلام پورہ،چوبرجی، ملتان روڈاورواپڈٹاؤن میں بھی موسلادھاربارش ہوئی۔

Leave a reply