جسٹس علی باقرنجفی نےبطورسپریم کورٹ جج کے عہدے کاحلف اٹھالیا

0
12

لاہورہائیکورٹ کے سینئر ترین جسٹس علی باقر نجفی نےبطور سپریم کورٹ جج کے عہدےکاحلف اٹھا لیا ۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقرنجفی سےعہدےکاحلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کےججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔ تقریب حلف کااہتمام سپریم کورٹ میں کیاگیا۔جسٹس علی باقرنجفی کی تعیناتی کےبعدسپریم کورٹ میں ججزکی تعداد26ہوگئی۔
یادرہےکہ گزشتہ روزوزارت قانون نےصدرمملکت آصف علی زرداری کی منظوری کےبعدنوٹیفکیشن جاری کردیاتھا۔جسٹس علی باقر نجفی کو جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی تھی،اس سےقبل جسٹس علی باقر نجفی لاہور ہائی کورٹ کے جج تھے۔

Leave a reply