
لاہورہائیکورٹ کے4نئےایڈیشنل ججزنےاپنےعہدوں کاحلف اٹھالیا، تعداد 47 ہوگئی۔
حلف برداری کی تقریب لاہورہائیکورٹ میں منعقدہوئی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نےایڈیشنل ججزسےعہدوں کاحلف لیا۔
حلف اٹھانےوالوں میں جسٹس راجہ غضنفرعلی خان،جسٹس تنویراحمدشیخ شامل جبکہ جسٹس طارق محمودباجوہ اورجسٹس عبہرگل خان نےبھی اپنےعہدےکا حلف اٹھایا۔4ایڈیشنل ججزکی حلف برداری کےبعدلاہورہائیکورٹ میں ججزکی تعداد47ہوگئی۔
واضح رہےکہ چندروزقبل چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کااجلاس منعقدہواتھا،جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ میں چار ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔اجلاس میں چاروں ججز کو ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج لاہور ہائی کورٹ تعینات کیا گیاتھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔