لاہوریوں کیلئےخوشخبری:اندرون شہر 2روزہ بسنت فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر

0
7

لاہوریوں کیلئےخوشخبری،اندرون شہر میں دو روزہ بسنت فیسٹیول کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیرصدارت بسنت کےحوالےسےاعلیٰ سطح اجلاس منعقدہواجس میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے “محفوظ بسنت پلان پیش کردیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت سے متعلق سفارشات پیش کیں جس کے مطابق بسنت فیسٹیول صرف ہفتہ اور اتوار 2 روز کیلئے ہو گا، اندرون لاہور کے علاقوں میں محدود سطح پر بسنت کی اجازت تجویز کی گئی ہے، محدود سطح پر بسنت مخصوص زونز میں منانے کی تجویز ہے۔ان علاقوں میں شاہی قلعہ، موچی گیٹ، بھاٹی گیٹ اور رنگ محل شامل ہیں۔
تجاویز کے مطابق تیز دھاتی، نائیلون اور کیمیکل ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی ، صرف کپاس یا نشاستے سے تیارشدہ ڈور کے استعمال کی اجازت ہو گی ، ڈور اور پتنگو ں پر بار کوڈ لازمی قرار دینا ہو گا ، غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔

Leave a reply