لاہور: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے اور سفارشات کا معاملہ

0
68

پاکستان ٹوڈے: وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والا اجلاس ختم، تین گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس جاتی امرا رائیونڈ میں ہوا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، اویس لغاری، رانا تنویر حسین، عطاء اللہ تارڑ، جام کمال، رانا تنویر حسین سمیت دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں، وفاقی و صوبائی محکموں کے مختلف سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے، مشاورتی اجلاس میں آئندہ بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے اقدامات کی تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا، اجلاس میں وفاقی و صوبائی سطح پر عوام کو پر ممکن ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات بارے تجاویز لی گئیں۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے وفاقی وزرا اور سیکرٹریز نے اپنے اپنے محکموں کی جانب سے ممکنہ ریلیف اقدامات کی تجاویز پیش کیں، پارٹی قائدین نے عوامی مشاورت سے ممکنہ ریلیف بارے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں، اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور ،ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات تجویز کئے، نواز شریف نے بجٹ مشاورتی اجلاس میں اپنے وسیع تر سیاسی و انتظامی تجربے کی بنیاد پر ہدایات بھی جاری کیں۔

Leave a reply