لاہور بورڈ نے امتحانات میں بائیو میٹرک حاضری کا نظام متعارف کروا دیا

0
7

طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر، لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے امتحانات کے دوران شفافیت یقینی بنانے کے لیے جدید بائیو میٹرک حاضری نظام نافذ کر دیا۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق بائیو میٹرک حاضری سسٹم رواں انٹر سیکنڈ اینول امتحانات میں لاگو کیا جا رہا ہے، جس میں 35 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہیں۔تمام طلبہ کی حاضری اب فنگر پرنٹ کے ذریعے خودکار طریقے سے لگائی جائے گی تاکہ کسی امیدوار کی جگہ کوئی دوسرا امتحان نہ دے سکے۔
لاہور بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ جعلی شناخت کے ذریعے امتحان دینے والے امیدواروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس نظام سے امتحانی عمل کو زیادہ شفاف، منظم اورمحفوظ بنایا جائے گا۔
بورڈ کے مطابق بائیو میٹرک حاضری کا دائرہ آئندہ میٹرک امتحانات تک بڑھایا جائے گا تاکہ تمام سطحوں پر امتحانات میں بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Leave a reply