امتحانات کی سیکریسی پر سوال اٹھ گئے,لاہور تعلیمی بورڈ امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور پر غائب ہو گیا۔
لاہور بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانی پرچے 2 روز قبل غائب ہونے کی شکایت سامنے آئی تھی، امتحانی پرچوں کے غائب ہونے کی انکوائری کی جا رہی ہے۔
لاہور تعلیمی بورڈ کے ذرائع کے مطابق پارٹ ون کے سوشیالوجی کے پرچوں کا بنڈل مارکنگ سینٹر سے غائب ہوا جس میں 52 طلبہ کے پیپر موجود تھے۔
لاہور بورڈ کے ذرائع کے مطابق بنڈل کی چوری نے شعبہ امتحانات کی سیکریسی پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے معاملے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے، انکوائری کیلئے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے علاوہ باہر سے کوئی انکوائری آفیسر تعینات کیا جائے۔
مذاکراتی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
دسمبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔