لاہور: حضرت داتاگنج بخشؒ کے 981 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

0
44

لاہورمیں حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتاگنج بخشؒ کے 981 ویں سالانہ عرس کی مرکزی تقریبات شروع ہو گئیں۔
عرس کی تقریبات کا آغاز قاری سید صداقت علی نے تلاوت کلام پاک سےکیا ۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سمیت دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارنے مزار شریف پر چادرچڑھائی۔اس موقع پر درودوسلام کے نذرانوں سے فضا معطر ہوگئی۔
دوسری جانب محکمہ اوقاف پنجاب نے تین روزہ تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر داتا دربار نے کہا کہ جامعہ مسجد داتا دربار میں روحانی اجتماعات میں معروف علماء کرام خطاب کریں گے جبکہ محفل سماع عرس کے دوسرے اور تیسرے روز تک جاری رہے گی۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ لنگر اور سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے، سیکیورٹی کیلئے چار ہزار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔
داتا صاحب کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستان بھر سے عقیدت مند بڑی تعداد میں شرکت کےلئےپہنچناشروع ہوگئےہیں۔

Leave a reply