لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، پاکستان فضائی آلودگی میں سرفہرست

دنیا کے آلودہ ترین شہروں اور ممالک کی تازہ فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
ماحولیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 304 ریکارڈ کیا گیا، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح پر شمار ہوتا ہے۔
بھارت کا دارالحکومت دہلی اور پاکستان کا صنعتی شہر فیصل آباد بھی فضائی آلودگی کی تشویشناک سطح پر پہنچ چکے ہیں، جہاں AQI 221 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 302 سے زائد AQI صحت کے لیے نہایت خطرناک ہوتا ہے، جس سے سانس، دل اور پھیپھڑوں کی بیماریاں شدت اختیار کر سکتی ہیں۔
سموگ سےبچاؤکیلئے ضروری تجویز:
غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں،باہر جاتے وقت ماسک پہننا لازمی بنائیں،بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو خصوصی احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے،ادھر محکمہ تحفظِ ماحولیات نے آلودگی پھیلانے والے عوامل کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ضلعی انتظامیہ لاہور اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے بھی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کر دیا ہے۔