صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ابر رحمت سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔
آج صبح لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، مال روڈ، ماڈل ٹاون، کوٹ لکھپت، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، کینال روڈ، اچھرہ ، قرطبہ چوک ، چوبرجی و اطراف سمیت دیگر علاقوں میں بادل برسے جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ تین روز تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
دوسری جانب کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید مرطوب رہا تاہم شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور زیریں سندھ میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔