لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی جیسے کئی بڑے منصوبوں کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے ، لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی جیسے کئی بڑے منصوبوں کا اعلان
لاہور میں آئی ٹی، ایجوکیشن اور فلم سٹی پراجیکٹ کا آغاز جلد ہوگا،مائیکروسافٹ،اوریکل اور دیگر بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سٹی لاہور کیلئے آمادگی ظاہر کردی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی چین کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو آفس بنانے کیلئے مدعو کرنے کی ہدایت
دنیا بھر سے بہترین آئی ٹی کمپنیوں کو آئی ٹی سٹی میں بزنس کے مواقع فراہم کریں گے۔ مریم نواز
پنجاب سمیت پاکستان بھر کے طلبا کے لئے ورلڈ بیسٹ یونیورسٹیوں کے کیمپس بنائیں گے۔
مریم نواز شریف نے ایجوکیشن سٹی میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کرنے کے لئے فوری رابطوں کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور نالج پارک اورآئی ٹی سٹی کے قیام کیلئے پلان کی ڈیڈ لائن مقرر کردی۔
لاہور میں فری وائی پائلٹ پراجیکٹ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی، لاہور میں 10 مقامات پر فری وائی پراجیکٹ کا آغاز دو ہفتے میں کردیا جائے گا، لاہور میں 516 مقامات پر فری وائی فائی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی تعلیمی اداروں، ائیرپورٹ،ریلوے سٹیشن اور بس سٹینڈ پر ترجیحاً فری وائی فائی شروع کرنے کی ہدایت۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس، سی ای اوسی بی ڈی عمران امین نے آئی ٹی سٹی اورلاہورنالج پارک پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیراطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،سی او آؤ برگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ ڈی جی ایل ڈی اے،چیئرمین پی آئی ٹی بی اوردیگرمتعلقہ حکام کی شرکت۔
وی پی این پرپابندی کامعاملہ:عدالت نےجواب طلب کرلیا
نومبر 22, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔