لاہور میں پاکستان کا پہلا ’’ایپل ریٹیل سٹور ‘‘کھلنے کو تیار

ایپل کےصارفین کیلئے بڑی خوشخبری، ایئر لنک کمیونیکیشن نے 2025 کے آخر تک پاکستان کا پہلا ایپل ریٹیل سٹور کھولنے کا اعلان کر دیا۔
کمپنی کے مطابق یہ سٹور لاہور کے ڈولمن مال میں قائم کیا جائے گا۔پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ ٹیک کمپنی ایئر لنک کمیونیکیشن نے لاہور کے ڈولمن مال میں ملک کا پہلا آفیشل ایپل‘ ریٹیل سٹور کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ سٹور رواں سال کے آخر تک کھول دیا جائے گا۔لاہور کے ڈولمن مال میں کھلنے والا یہ سٹورایپل کی آئی فون، میک بک، آئی پیڈ، ایپل واچ سمیت تمام مصنوعات کیلئے ایک مستند اور براہِ راست خریداری کا مرکز ہوگا۔
ٹیک ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق ایئر لنک ایک اور موبائل فون برانڈ کو مقامی مینوفیکچرنگ اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں شامل کرنے پر کام کر رہی ہے، تاہم حتمی معاہدہ تاحال نہیں ہوا۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں ایپل کا آفیشل سٹور کھلنے سے مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی آنے کا امکان ہے، کیونکہ اب صارفین کو اصل ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے خریداری کی سہولت ملے گی۔
دوسری جانب یہ اقدام پاکستان کے ٹیکنالوجی ریٹیل سیکٹر میں بین الاقوامی معیار کی نئی راہیں کھولنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔















