لاہور میں کلائمیٹ جرنلزم ورکشاپ 2025 کا شاندار انعقاد

0
5

کلائمیٹ نیریٹیوز، دس سال بعد پیرس معاہدہ، تدریس، تربیت اور تبدیلی کی کہانیاں،اہم ترین موضوع پر ایف سی کالج یونیورسٹی میں کلائمیٹ جرنلزم ورکشاپ 2025 کا انعقادکیاگیا۔
ورکشاپ میں لاہور کے صحافیوں، ماہرین ِ تعلیم اور پوسٹ گریجویٹ طلبا نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ کےشرکا نے گزشتہ دہائی میں ماحولیاتی صحافت اور کہانی سنانے کے عالمی و قومی رجحانات پر گفتگو کی۔
ڈاکٹر سید محمدثاقب نے اپنے خطاب میں کہا کہ کلائمیٹ کمیونیکیشن کو صرف بحران کی رپورٹنگ تک محدود نہیں رہنا چاہیے ،بلکہ ایسی کہانیاں سنانی چاہئیں ،جو کمیونٹی کو عمل کی ترغیب دیں۔ یہ ورکشاپ ایف سی کالج، اوسلو میٹ، جے ایم آئی سی اور میڈیا کلائمیٹ نیٹ ورک کے درمیان جاری بین الاقوامی تعاون کا حصہ ہے، جس کا مقصد کلائمیٹ جرنلزم اور پائیدار ابلاغ کے شعبے میں تعلیمی استعداد بڑھانا، تدریسی وسائل تیار کرنا اور طلبا کی رہنمائی میں تحقیقی منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔

Leave a reply