لبنان:پیجرزمیں دھماکے،8افراد جاں بحق،ایرانی سفیرسمیت متعددزخمی
لبنان میں پیجرزمیں دھماکےہونےسے8افراد جاں بحق جبکہ ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی سمیت 2750افرادزخمی ہوگئے۔، حزب اللہ اراکین پیجرزپیغام رسانی کےلئے استعمال کرتےتھے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق لبنان بھرمیں سہ پہر3:45پرشروع ہونےوالے پیجرزدھماکوں کاسلسلہ تقریباً ایک گھنٹےتک جاری رہا،لبنان بھرمیں سیکیورٹی اہلکارپیغام رسانی کےلئے پیجرزکااستعمال کرتےہیں ۔
لبنان کےوزیرصحت فراس ابیادنےہنگامی نیوزکانفرنس میں بتایاکہ ملک بھرمیں پیجرزپھٹنےکےواقعات رونماہوئےہیں،جس کےنتیجےمیں آٹھ افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے اور2750لوگ زخمی ہوئےہیں،دھماکوں کی وجہ سے حکومت نےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔اورشہریوں سےزخمیوں کےلئے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آلات کو کس طرح سے دھماکا کیا گیا تاہم کہا جارہا ہے کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر حزب اللہ کے زیر استعمال مواصلاتی آلات کو ہیک کیا۔
پیجرز پھٹنے سے حزب اللہ کے جنگجوؤں اور طبی عملے سمیت سیکڑوں افراد زخمی ہوئے، دھماکوں کے بعد ملک بھر کےہسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا، ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے۔
زخمیوں میں ایرانی سفیر مجتبیٰ امانی بھی شامل ہیں تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ امانی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
قبل ازیں لبنان کی داخلی سیکیورٹی فورسز نے کہا تھا کہ لبنان بھر میں خاص طور پر بیروت کے جنوبی مضافات میں متعدد وائرلیس مواصلاتی آلات کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
ٹرمپ نےانوکھااعزازاپنےنام کرلیا
نومبر 21, 2024برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔