لسبیلہ:مسافرکوچ اورپک اپ میں تصادم،9افرادجاں بحق،2زخمی

لسبیلہ میں مسافرکوچ اورپک اپ میں تصادم کےنتیجےمیں9 افرادجاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔
لسبیلہ کےعلاقےاوتھل کےقریب مسافرکوچ اورپک اپ میں تصادم کاواقعہ تیز رفتاری کےباعث پیش آیا۔
ریسکیوحکام کاکہناہےکہ حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوں ٹیمیں جائےوقوع پرپہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوسول ہسپتال اوتھل منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوحکام کےمطابق حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا۔جس میں 9افرادجاں بحق اور2زخمی ہوگئے،جاں بحق افرادمیں ایک پولیس اہلکارشامل جبکہ ایک پولیس اہلکارزخمی ہوا۔