لوگ پیسہ بینکوں میں رکھنے کے بجائے اسٹاک مارکیٹ میں لگائیں،جسٹس امین الدین خان

0
6

سپرٹیکس کیس میں جسٹس امین الدین خان نےریمارکس دیتےہوئےکہاکہ لوگ پیسہ بینکوں میں رکھنے کے بجائے اسٹاک مارکیٹ میں لگائیں۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نےسپرٹیکس سےمتعلق کیس کی سماعت کی ،اسٹاک مارکیٹ کمپنی کے وکیل مرزا محمود احمدعدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس امین الدین خان نےریمارکس دئیےکے لوگ پیسہ بینکوں میں رکھنے کے بجائے اسٹاک مارکیٹ میں لگائیں، بھارت میں لوگ برسوں سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
اسٹاک مارکیٹ کمپنی کے وکیل مرزا محمود احمد کے دلائل :
وکیل مرزا محمود احمد نےمؤقف اختیارکیاکہ ہم جنرل ٹیکس دیتے ہیں، سپر ٹیکس میں فال نہیں کرتے۔ ایف بی آر نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے ذریعے ٹیکس وصول کر رہا ہے۔ ہمیں الگ بلاک میں رکھا جائے،یکساں ٹیکس لاگو نہ کیا جائے۔
وکیل مرزا محمود احمد نےبھارت کی عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا۔اسٹاک مارکیٹ کمپنی کے وکیل مرزا محمود احمد نےدلائل مکمل کرلئے۔
بعدازاں سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply