لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ،عازمین حج کی میدان عرفات میں آمد

0
10

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج میدانِ عرفات میں جمع ہو ں گے، تاریخی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے۔
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، لاکھوں فرزندانِ اسلام ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے میدانِ عرفات پہنچ چکے ہیں، جہاں آج حج کا سب سے اہم رکن ’’وقوفِ عرفہ‘‘ ادا کیا جائے گا۔
حجاج کرام نمازِ فجر کے بعد منیٰ سے عرفات روانہ ہوئے جہاں وہ زوال کے بعد میدان عرفات میں قیام، دعا، توبہ و استغفاراورخطبہ حج سنیں گے۔
حج کا خطبہ مسجد نمرہ سے اردو، انگلش سمیت 35 مختلف زبانوں میں ترجمے کے ساتھ نشرکیا جائے گا، تاکہ دنیا بھر کے مسلمان اس بابرکت پیغام کو سمجھ سکیں۔
عرفات کے بعد حجاج مشعر الحرام اور پھرمزدلفہ روانہ ہوں گے، سعودی حکام نے تمام سہولیات مکمل فراہم کردی ہیں، سیکیورٹی اورطبی ٹیمیں بھی تعینات کردی گئی ہیں۔

Leave a reply