لڑکوں کوشادی کب کرنی چاہیے:میتھرانےبتادیا

0
60

پاکستان شوبزانڈسٹری کی ماڈل وڈانسرمیتھرانےکہاہےکہ لڑکوں کو چاہیےکہ پہلے کیرئیر، گھر اور اپنی پہچان بنائےپھر شادی کےبارےمیں سوچیں۔
میتھرانےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں پرمیزبان نےان سےمختلف قسم کےسوال وجواب کئے۔میزبان نےمیتھراسےشادی سےمتعلق سوال کیاتوانہوں نےبڑاہی دلچسپ جواب دلچسپ سمجھ لیں یاپھروقت کی ضرورت کےمطابق جواب سمجھ لیں، کیونکہ آج کل مہنگائی میں بہت سےمسائل پیداہورہےہیں۔
میتھراسے میزبان نےسوال کیاکہ جولڑکےایکسرسائزنہیں کرپاتےیاپھر وہ جن کے موٹاپے کی وجہ سے ان کی شادیاں نہیں ہوپارہیں ان کیلئے آپ کیا پیغام دینا چاہیں گی؟جس کےجواب میں میتھراکاکہناتھاکہ ہم نے اپنی زندگیوں کا مقصد شادی رکھ دیا ہے، لڑکا ہو لڑکی شادی کرنی ہے جب کہ مردوں کو معاشی طور پر مضبوط ہونے کی ضرورت ہوتی ہے، مردوں کی اپنی پہچان ہونی چاہیے اس کے بعد انہیں بیوی ڈھونڈنی چاہیے کیوں کہ بیوی کو دینا ہوتا ہے اس سے لینا نہیں ہوتا‘۔
انہوں نےاپنی گفتگوجاری رکھتےہوئےکہاکہ ’میں یہ نہیں کہتی کہ لڑکوں کو ریتھک روشن ہونا چاہیے، اگر کسی مرد کی شادی نہیں ہورہی تو کوئی مسئلہ نہیں، شادی نہیں ہوئی تو مر نہیں جاؤ گے۔پہلےکچھ بن توجاؤ۔
میتھرانےکہاکہ ’اگر کسی شخص کا وزن 100 سے اوپر ہے تو میرے نزدیک اسے وزن کم کرنا چاہیے لیکن اگر کوئی شخص نارمل ہے یا پھر زیرو سائز نہیں ہے تو پھر کسی کو کوئی حق نہیں کہ اس کو کہیں کہ وہ زیرو سائز ہوجائے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میرا ماننا ہے کہ جو شخص آپ کی زندگی کے مشکل لمحات میں آپ کا ساتھ نہ دینا چاہے تو میرا نہیں خیال کہ اسے آپ کے اچھے لمحات میں بھی آپ کے ساتھ ہونا چاہیے، پاکستان میں یہ چیز بہت عام ہے کہ ہمارے لوگ چینل پر بیٹھ کر کسی موٹے اداکار یا اداکارہ کی تصویر لگا کر اپنی رائے دیتے ہیں کہ ان کو تو پتلا ہونا چاہیے، ہیروئن ہے تو اس کی کمر پتلی ہونی چاہیے، ہیروئن ہے تو گوری چٹی ہونی ہونی چاہیے فلاں فلاں جو کہ غلط ہے‘۔

Leave a reply