لگژیزپرٹیکس ہوناچاہیےاورہوگا،عام آدمی کوریلیف ملناچاہیے،عظمیٰ بخاری

0
10

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ لگژیزپرٹیکس ہونا چاہیے اور ہوگا، عام آدمی کوریلیف ملناچاہیے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کااپنےبیان میں کہناتھاکہ سرکاری عمارتوں کوسولرپاورپرمنتقل کرنے جارہےہیں،پنجاب حکومت کےتمام کام پیپرلس ہورہےہیں،سولرائزیشن اورڈیجیٹائزیشن کیلئےون ٹائم پیسالگتاہے،پنجاب میں اس وقت ای ٹینڈرنگ ہورہی ہے۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ آئی ٹی کےبجٹ میں بھی اضافہ کیاگیاہے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصداضافہ کیاہے،ہمیں ٹیکس نیٹ بڑھاناہے،گزشتہ سال ٹیکس اکھٹاکرنےکاہدف مکمل کیاتھا،ہم نےٹارگٹڈسبسڈی دینی ہے،وفاق بھی تمام محکموں کوسولرانرجی پرمنتقل کررہاہے،لگژیزپرٹیکس ہوناچاہیےاورہوگا،عام آدمی کوریلیف ملناچاہیے،تعلیمی بجٹ بھی بڑھایاگیاہے۔

Leave a reply