لیبیا:تارکین وطن کی ایک اورکشتی اُلٹ گئی،حادثےمیں 10افرادجاں بحق

0
42

لیبیاکےساحل پرتارکین وطن کی ایک اورکشتی اُلٹ گئی،حادثےمیں 10افرادجاں بحق ہوگئے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کاکہناتھاکہ لیبیاکےساحل کےقریب پاکستانی شہریوں کی کشتی حادثےکاشکارہوئی ہے،حادثےکاشکارکشتی میں 65مسافر سوار تھے،حادثہ لیبیاکےشہرمرساڈیلاکےقریب پیش آیا۔
ترجمان کامزیدکہناتھاکہ پاکستانی سفارتخانےکی ٹیم زوایہ ہسپتال پہنچ گئی،جاں بحق افرادکی شناخت کاعمل جاری ہے،تفصیلات جاننےکےلئےسفارتخانہ مزید معلومات اکٹھی کررہاہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مرسا ڈیلا بندرگاہ سے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے بعد10 لاشیں نکالی گئیں۔
لیبیا ہلال احمر کے مطابق زوایہ شہر میں مرسا ڈیلا بندرگاہ سے تارکین وطن کی لاشیں جمعرات کو نکالی گئیں، تارکین وطن کی لاشوں کوقانونی کارروائی کےلئےمقامی حکام کےسپرد کر دیا گیا ہے۔
لیبین میڈیا کے مطابق ہلال احمر نے کشتی ڈوبنے کی وجہ اور مسافروں کی شناخت نہیں بتائی۔

Leave a reply