لیجنڈری گلوکار احمد رشدی کوہم سے بچھڑے42 برس بیت گئے

0
16

پاکستان کے پہلے پاپ سنگر احمد رشدی کو مداحوں سے بچھڑے42 برس بیت گئے۔
آواز کے جادوگر کہلانے والےاحمد رشدی کے گیت سدابہار ہیں۔ وہ بچپن سے ہی موسیقی کے شوقین تھے، انہوں نےفنی سفرکاآغاز ریڈیو سے کیا، ہندوستان سے آ کر 1954ء میں ”بندر روڈ سے کیماڑی“ گا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کو کوکوکورینا جیسے کئی یادگار گیت دیئے ۔
بڑے فنکار نے اڑتالیس سال کی مختصرعمر پائی، دنیا کیلئے وہ ایک بھولی داستاں اور گزرا ہوا خیال ہو گئے مگر مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔
11اپریل 1983 کواحمد رشدی کی رسیلی آواز ہمیشہ کیلئے خاموش ہوگئی، مگر اُن کے گائے ہوئے لازوال گیت آج بھی مداحوں کوازبر ہیں۔

Leave a reply