لیسکو نے سولر صارفین کیلئے اے ایم آئی میٹر لازم قرار دیدیا، قیمت میں دو گنا اضافہ

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) نے سولر صارفین کے لئے اے ایم آئی میٹر لازم قرار دے دیا اورقیمت میں بھی سوفیصداضافہ کرتےہوئےدوگنی کردی۔
لیسکوکےنوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ سولرصارفین کےکنکشن پراب صرف اےایم آئی میٹرلگےگا۔
ذرائع کےمطابق اےایم آئی میٹرکی قیمت میں سوفیصدتک اضافہ کرنےکے بعد 70ہزارروپے کردی گئی ہے،جواس سےقبل35ہزارروپےکےلگ بھگ تھی۔
لیسکوذرائع کےمطابق درخواست کنندہ سولرصارفین کوکنکشن فراہمی روک دی گئی ہے،وزارت توانائی کےکہنےپراقدام کیاجارہاہے۔















