لیڈی ڈیانا کی آج 63ویں سالگرہ مناجا رہی ہے

0
43

ہر دلعزیز شہزادی لیڈی ڈیانا اگرآج زندہ ہوتیں، تواپنی 63ویں سالگرہ مناتیں۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنیوالی برطانوی شہزادی پرنسس آف ویلز جنہیں دنیا لیڈی ڈیانا کے نام سے جانتی ہے، یکم جولائی 1961 کو برطانیہ کے علاقے نورفوک میں پیدا ہوئیں۔ وہ 29 جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔لیڈی ڈیانا کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا۔

ان کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں۔ لیڈی ڈیانا 31 اگست 1997 کو پیرس میں ایک کارایکسیڈنٹ میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں، تاہم ان کی مقبولیت میں آج تک کوئی کمی نہیں آئی، وہ فیشن اور اپنے عہد کے لوگوں میں انتہائی مقبول ، خوبصورتی میں بے مثال اور پرکشش شخصیت کی حامل خاتون تھیں۔

ظاہری خوبیوں کے علاوہ لیڈی ڈیانا کو ان کے فلاحی کاموں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شہزادی لیڈی ڈیانا نے کینسر میں مبتلا لوگوں کو زندگی کی امید دلائی اور مصیبت زدہ لوگوں کی ہمیشہ مدد کی۔لیڈی ڈیانا نے 1995 اور 1997 میں دو مرتبہ پاکستان آئیں اور ایک مرتبہ شوکت خانم ہسپتال لاہور کا دورہ بھی کیا۔آج دنیا بھر میں ان کے مداح اپنی ہردلعزیز شہزادی کی63ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

Leave a reply