
مائیکرو سافٹ کا دنیا کی پہلی کوانٹم چپ تیار کرنے کا دعویٰ،مائیکرو سافٹ نے میجورانا 1 نامی چپ متعارف کروادی، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کو انٹم کمپیوٹنگ کے شعبے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔
مائیکرو سافٹ کی جانب سے اس چپ کی تیاری کیلئے کئی برسوں سے تحقیقی کام کیا جا رہا تھا۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی پہلی کوانٹم چپ ہے، جو نئے ٹوپولوجیکل کور آرکیٹیکچر سے لیس ہے۔ میجورانا کی تیاری کیلئے استعمال ہونیوالا میٹریل ٹھوس، سیال یا گیس پر مبنی نہیں ،بلکہ بالکل نئی قسم کا مادہ ہے۔
مائیکرو سافٹ کے مطابق ہم نے برسوں تک کام کرکے ایک نئی قسم کا مادہ تیار کیا اور یہ دریافت کیا کہ یہ میٹریل بہت زیادہ ٹھنڈارہتا ہے اور اس سے ہم نئی قسم کے ذرات تیار کرسکتے ہیں، جن کو کمپنی نے میجورانا پارٹیکل کا نام دیا ہے۔
کمپنی کے کوانٹم کمپیوٹنگ شعبے کے مطابق نئے میٹریل پر مبنی چپ انسانی ہتھیلی سے بھی چھوٹی ہے اور اسے کوانٹم کمپیوٹنگ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔یہ چپ لاکھوں کروڑوں کیوبٹس( qubits )پر مشتمل ہے، جس سے کمپیوٹر کی پراسیسر پاور بڑھ گئی ہے۔مائیکرو سافٹ کا دعویٰ ہے کہ درحقیقت اس چپ پر مبنی ڈیوائس ایسی ہوگی، جو پوری دنیا صارفین کی ہتھیلی میں سما جائے گی۔
الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری
فروری 24, 2025یوٹیوب اپنا کونسا فیچر دوبارہ لانچ کرنے جا رہا ہے؟
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔