مائیکل ایتھرٹن کی پاک بھارت میچز نہ کرانےکی تجویز :بی سی سی آئی کاسخت ردعمل

سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نےآئی سی سی کو آئندہ عالمی مقابلوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز نہ کرانے کی تجویز دی جس پربھارتی کرکٹ بورڈ( بی سی سی آئی) نےسخت ردعمل دیتے ہوئےتجویزکومستردکردیا۔
سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے ایشیاکپ کےدوران پاکستان اوربھارت کی ٹیموں کےدرمیان کشیدہ صورتحال کےباعث آئی سی سی کوتجویزدی تھی کے بڑے ایونٹس کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلوں کا انتظام نہیں کرنا چاہیے۔
مائیکل ایتھرٹن نےکہاکہ پاک بھارت مقابلے شیڈول کرنامعاشی وسفارتی وجہ توہوسکتی ہےمگراب وقت آ گیا ہے دونوں ممالک کے تعلقات میں کمی آنے کی وجہ سے یہ تاثر ختم ہونا چاہیے۔
سابق انگلش کپتان کی تجویز پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کا بیان سامنے آیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کےعہدیدارنےمیڈیاسےگفتگومیں کہاکےمشورےدینابہت آسان ہوتےہیں مگراُن پرعمل کرنامشکل ترین کام ہوتاہے، کیونکہ اس میں کئی اسپانسرز شامل ہوتے ہیں اور حتمی فیصلہ صرف اسی وقت لیا جا سکتا ہے جب اسپانسرز اور براڈکاسٹرز منظوری دیں۔
انہوں نےمزیدکہاکہ موجودہ حالات میں صرف بھارت ہی نہیں ، اگر کوئی بڑی ٹیم کسی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوتی ہے تو اسپانسرز کو اپنی طرف کھینچنا بہت مشکل ہو جائے گا۔